Monday, 14 September 2015

حاکم عادل شیطان کے پندرہ دشمنوں میں سے ایک ہے

��حاکم عادل ��شیطان
کے پندرہ دشمنوں میں سے ایک ہے ��

حضرت فقیہ ابوالیث سمرقند ی رح اپنی کتاب تنبیہ الغافلین میں وہب بن منبہ رح سے ایک روایت نقل فرمائی ہے.
اس میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے شیطان سے پوچھا کہ اے ملعون تیرے کتنے دشمن ہیں
تو شیطان نے جواب دیا کہ آپ اور اور آپ کی امت میں سے پندرہ قسم کے لوگ میرے دشمن ہیں

(1)اولھم انت
سب سے پہلے دشمن آپ ہیں.

(2)امام عادل
عادل بادشاہ اور عادل حکام.

(3)غنی متواضع
متواضع مالدار.

(4)تاجر صادق
سچا تاجر.

(5)عالم متخشع
خشوع کرنیوالا یکسو عالم.

(6)مؤمن  ناصح
خیرخواہی کرنے والا مؤمن.

(7)مؤمن رحیم القلب
رحم دل نرم دل مؤمن.

(8)تائب ثابت علی التوبۃ
توبہ کر کے ثابت قدم رہنے والا.

(9)متورع عن الحرام
حرام سے پرہیز کرنے والا.

(10)مؤمن یدیم علی الطہارۃ
ہمیشہ طہارت پر رہنے والا مؤمن

(11)مؤمن کثیر الصدقۃ
کثرت سے صدقہ کرنے والا مؤمن

(12)مؤمن حسن الخلق مع الناس
لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق پیش کر نے والا مؤمن.

(13)مؤمن ینفع الناس
لوگوں کو نفع پہنچانے والا مؤمن.

(14)حامل القرآن یدیم علی تلاوتہ
قرآن کریم کی ہمیشہ تلاوت کرنے والا مؤمن.

(15)قائم بااللیل والناس نیام
رات میں ایسے وقت تہجد اور نفل پڑھنے والا جس وقت سب لوگ سو چکے ہوں.

دعاء ہے اللہ رب العزت ہم سب کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھے اور ان پندرہ جامع باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

��احقر شمیم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ بوریولی ممبئی ��

No comments:

Post a Comment