Monday, 14 September 2015

دو قطرے دو آثار اللہ کو بہت پسند ہیں

��دو قطرے اور دو آثار اللہ کو بہت پسند ��

ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے. اللہ تبارک و تعالٰی کو دو قطرے اور دو آثار بہت زیادہ محبوب ہیں. ان سے زیادہ کوئی دوسری چیز اللہ کو پسند نہیں ہے.

(1)آنسو کا وہ قطرہ جو اللہ تعالٰی کی خشیت کی وجہ سے گرتا ہے. جو شخص خوف خدا کی وجہ سے روتا ہے. اس میں ریا کاری نہیں ہو تی. اسلئے اللہ کو بہت پسند ہے.

(2)خون کا وہ قطرہ جو اللہ کے راستہ میں بہایا گیا ہو.

اور دو آثار یہ ہیں

(1)وہ اثر جو اللہ کے راستے میں ظاہر ہوا ہے یعنی.. دینی دعوت.. یا جہاد.. یا طلب علم کے لئے نکلا ہو.. اور اس میں پیدل چلنے کی وجہ سے پیروں میں ظاہر ہو گیا ہو.

(2)وہ اثر جو اللہ کے فرائض کی ادائیگی میں ظاہر ہو گیا ہو. یعنی نمازی کے سجدہ کے آثار. یا سخت سردی میں ٹھنڈے پانی سے وضو کر نے کی وجہ سے ہاتھ پیر پھٹ جانے سے ظاہر ہوتے ہیں

��میان عاشق ومعشوق رمزیست ��

��کراما کاتبین را ہم خبر نیست ��

عاشق ومعشوق کے درمیان کیا تعلق کیا اشارہ کیا کنایہ ہے کراما کاتبین فرشتوں کو بھی معلوم نہیں.

جس کے تنہائی میں آنسو نکل جائیں اس سے بڑھ کر خدا کا مخلص بندہ کون ہو سکتا ہے

��موتی سمجھ کے چن لیا شان کریمی نے ��

��قطرے جو تھے مرے عرق انفعال کے ��

اے ہمارے پروردگار اےشہنشاہوں کے شہنشاہ تیرے دربار عالی میں ہم گنہگاروں کو سیاہ کاروں کو ندامت کے ساتھ آنسو بہا نے کی رونے کی گریازاری کی توفیق عطاء فرما آمین

��ماخوذ انوار ھدایت ��

��احقر شمیم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ بوریولی ممبئی ��

No comments:

Post a Comment