Friday 19 August 2016

موئے زیر ناف

موئے زير ناف كي حد صفائي كے اعتبار سے كهاں سے كهاں تك هے اور اس کی کیا مدت ہے ؟؟؟
الجواب 👇👇👇
# ﻧﺎﻑ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺑﺎﻝ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﺎﭨﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﺳﻮﺍﻝ :
ﺯﯾﺮ ﻧﺎﻑ ﺑﺎﻝ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﺎﭨﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻧﮑﯽ ﺣﺪ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ؟
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﻧﺎﻑ ﺳﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﻭﺭ ﺁﺩﮬﯽ ﺁﺩﮬﯽ ﺭﺍﻧﻮﮞ ﺗﮏ ﺑﺎﻝ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻣﮑﻤﻞ ﺭﺍﻧﯿﮟ ﯾﻌﻨﯽ ﮔﮭﭩﻨﻮﮞ ﺗﮏ ﺑﺎﻝ ﺻﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺻﺮﻑ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔
ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﻟﻮﮒ ﺳﺮﯾﻦ ( ﺩﺑﺮ ) ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ , ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺮ ﻧﺎﻑ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ ؟
ﻧﯿﺰ ﮐﺘﻨﮯ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﯿﮟ؟
ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻠﯿﮉ , ﺳﯿﻔﭩﯽ , ﺍﺳﺘﺮﺍ , ﮨﯿﺌﺮ ﺭﯾﻤﻮﺭ ﮐﺮﯾﻢ / ﺻﺎﺑﻦ / ﭘﺎﺅﮈﺭ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ؟
ﺟﻮﺍﺏ :👇👇👇
ﺍﻭﻻً ﺣﺪﯾﺚ ﻣﻼﺣﻈﮧ ﻓﺮﻣﺎﺋﯿﮟ :
" ﻋﻦ ﺍﻧﺲ ﻗﺎﻝ ﻭﻗﺖ ﻟﻨﺎﻓﯽ ﻗﺺ ﺍﻟﺸَّﺎﺭِﺏِ ﻭَﺗَﻘْﻠِﯿْﻢِ ﺍﻻَﻇْﻔَﺎﺭِ ﻭَﻧَﺘْﻒِ ﺍﻻﺑِﻂِ ﻭَﺣَﻠﻖِ ﺍﻟﻌَﺎﻧۃ ﺍَﻥ ﻻَّ ﻧَﺘْﺮﮎَ ﺍَﮐْﺜَﺮ ﻣِﻦْ ﺍَﺭْﺑﻌِﯿﻦَ ﻟﯿﻠَۃً " ( ﻣﺴﻠﻢ ﺑﺎﺏ ﺧﺼﺎﻝ ﺍﻟﻔﻄﺮۃ )
ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻧﺲ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﻮﻧﭽﮭﯿﮟ ﮐﺘﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺧﻦ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻐﻠﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺯﯾﺮ ﻧﺎﻑ ﺑﺎﻝ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ، ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ( ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﯾﮧ ) ﻣﺪﺕ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍﻥ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺩﻥ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﮧ ﭼﮭﻮﮌﮮ ﺭﮐﮭﯿﮟ ( ﯾﻌﻨﯽ ﺍﻥ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺪﺕ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺩﻥ ﮨﮯ )
ہر ہفتہ صفائی سنت اور پندرہ دن پر مستحب اور چالس دن مؤخر کرنا گناہ اور مکروہ ہے
اور فتاوی محمودیہ میں ہے کہ چالس دن کے بعد نماز بھی مکروہ ہوتی ہے
ﻟﮩٰﺬﺍ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﯾﮧ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺯﯾﺮ ﻧﺎﻑ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺪﺕ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺩﻥ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻋﺮﺻﮯ ﻣﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﺮﻟﯿﻨﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ،
ﺍﺏ ﺭﮨﯽ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﮐﮧ ﺯﯾﺮ ﻧﺎﻑ ﺑﺎﻝ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ :
" ﺯﯾﺮ ﻧﺎﻑ " ﮐﺎ ﻟﻔﻆ ﮐﻨﺎﯾﮧ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺣﺪﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺮ ﻧﺎﻑ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻋﺎﻧﮧ " ﮐﺎ ﻟﻔﻆ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﺟﺴﮑﺎ ﺍﮨﻞ ﻟﻐﺖ ﻧﮯ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ " ﺷﺮﻣﮕﺎﮦ ﮐﮯ ﮔﺮﺩ ﺍﮔﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﺎﻝ "
ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ
ﮐﮧ ﻧﺎﻑ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﺎﻝ ﮨﻮ ﻧﯿﺰ ﺧﺼﯿﺘﯿﻦ ( ﺍﻧﮉﻭﮞ ) ﺍﻭﺭ ﺫﮐﺮ ﭘﺮ ﺟﻮ ﺑﺎﻝ ﮨﻮﮞ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻞ ﺭﺍﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﻭﮦ ﺣﺼﮧ ﺟﮩﺎﮞ ﻧﺠﺎﺳﺖ ﻟﮕﻨﮯ ﮐﺎ ﺧﻄﺮﮦ ﮨﻮ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔
ﻧﯿﺰ ﻣﻘﻌﺪ ﮐﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﮐﮯ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ، ﺑﻠﮑﮧ ﺑﻌﺾ ﻓﻘﮩﺎﺀ ﻧﮯ ﻣﻘﻌﺪ ﮐﮯ ﺍﺭﺩﮔﺮﺩ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺎﮐﯿﺪ ﮐﯽ ﮨﮯ۔
ﺍﻟﻐﺮﺽ ﺳﺒﯿﻠﯿﻦ ﮐﮯ ﺁﺱ ﭘﺎﺱ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﻠﻒ ﮐﺮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﮯ،
ﻓﺘﺎﻭﯼٰ ﻋﺎﻟﻤﮕﯿﺮﯾﮧ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ ﮐﺘﺐ ﻓﻘﮧ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ :
" ﻭ ﻳﺒﺘﺪﯼ ﻓﯽ ﺣﻠﻖ ﺍﻟﻌﺎﻧﺔ ﻣﻦ ﺗﺤﺖ ﺍﻟﺴﺮﺓ . ( ﻋﺎﻟﻤﮕﻴﺮﯼ، 5 : 358 )
ﮐﮧ ﻧﺎﻑ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺳﮯ ﮐﺎﭨﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﮮ،
( ٢ ) ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﺘﺮﮦ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﮐﮭﺎﮌﻧﺎ ﻣﺴﺘﺤﺐ ﮨﮯ، ﺍﻟﺒﺘﮧ ﮐﺮﯾﻢ ﭘﺎﻭٴﮈﺭ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﺎﺋﺰﮨﮯ ... ﻭﺍﻟﻠﮧ ﺍﻋﻠﻢ

Thursday 18 August 2016

موت. مائیکل جیکسن

ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ ﻧﮯ ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﺭﭖ ﮐﮯ 55 ﭼﻮﭨﯽ ﮐﮯ
ﭘﻼﺳﭩﮏ ﺳﺮﺟﻨﺰ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺎﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ
1987ﺀ ﺗﮏ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﺷﮑﻞ ﻭﺻﻮﺭﺕ‘
ﺟﻠﺪ‘ ﻧﻘﻮﺵ ﺍﻭﺭ ﺣﺮﮐﺎﺕ ﻭ ﺳﮑﻨﺎﺕ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﯿﮟ۔ ﺳﯿﺎﮦ ﻓﺎﻡ
ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﮔﻮﺭﺍ ﭼﭩﺎ ﺍﻭﺭﻧﺴﻮﺍﻧﯽ ﻧﻘﻮﺵ ﮐﺎ
ﻣﺎﻟﮏ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁ
ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ 1987ﺀ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﮉ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﯿﺴﺮﯼ ﺍﻟﺒﻢ
ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯽ‘ ﯾﮧ ﮔﻮﺭﮮ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺍﻟﺒﻢ ﺗﮭﯽ‘
ﯾﮧ ﺍﻟﺒﻢ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﯿﻦ ﮐﺮﻭﮌ ﮐﺎﭘﯿﺎﮞ
ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮨﻮﺋﯿﮟ۔ ﺍﺱ ﺍﻟﺒﻢ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﭘﮩﻼ ﺳﻮﻟﻮ
ﭨﻮﺭ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ۔ ﻭﮦ ﻣﻠﮑﻮﮞ ﻣﻠﮑﻮﮞ ‘ ﺷﮩﺮ ﺷﮩﺮﮔﯿﺎ ‘
ﻣﻮﺳﯿﻘﯽ ﮐﮯ ﺷﻮ ﮐﺌﮯ ﺍﻭﺭﺍﻥ ﺷﻮﺯ ﺳﮯ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﮈﺍﻟﺮ
ﮐﻤﺎﺋﮯ۔ ﯾﻮﮞ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﯿﺎﮦ ﺭﻧﮕﺖ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺷﮑﺴﺖ ﺩﮮ
ﺩﯼ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺎﺿﯽ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺁﺋﯽ ‘ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ
ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺎﺿﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﺎﮔﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ‘ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ
ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﺳﮯ ﻗﻄﻊ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﯾﮉﺭﯾﺴﺰ ﺗﺒﺪﯾﻞ
ﮐﺮ ﻟﺌﮯ‘ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺮﺍﺋﮯ ﭘﺮ ﮔﻮﺭﮮ ﻣﺎﮞﺒﺎﭖ ﺑﮭﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ
ﻟﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻥ
ﭼﮭﮍﺍ ﻟﯽ۔ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻗﺪﺍﻣﺎﺕ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺟﮩﺎﮞ ﻭﮦ ﺍﮐﯿﻼ ﮨﻮﺗﺎ
ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﻭﮨﺎﮞ ﻭﮦ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﮔﺮﺩﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ
ﭘﮭﻨﺲ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﯾﻠﻮﺱ
ﭘﺮﯾﺴﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﻟﯿﺰﺍ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﺮﯾﺴﻠﮯ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﺑﮭﯽ ﮐﺮ
ﻟﯽ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﻣﺠﺴﻤﮯ ﺑﮭﯽ ﻟﮕﻮﺍ
ﺩﺋﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺗﻮﻟﯿﺪ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺍﯾﮏ
ﻧﺮﺱ ﮈﯾﺒﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﭘﮩﻼ ﺑﯿﭩﺎ ﭘﺮﻧﺲ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺪﺍ
ﮐﺮﺍ ﻟﯿﺎ۔ ﮈﯾﺒﯽ ﺭﻭ ﮐﮯ ﺑﻄﻦ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﯽ ﭘﯿﺮﺱ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ
ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﯽ۔ﺍﺱ ﮐﯽ ﯾﮧ ﮐﻮﺷﺶ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮨﻮﮔﺌﯽ‘
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮍﯼ ﺣﺪ ﺗﮏ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺎﺿﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻥ ﭼﮭﮍﺍ ﻟﯽ
ﻟﮩٰﺬﺍ ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ ﻧﻔﺮﺕ ﯾﺎ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺗﮭﯽ۔
ﻭﮦ ﮈﯾﮍﮪ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ
ﺟﯿﮑﺴﻦ ﻃﻮﯾﻞ ﻋﻤﺮ ﭘﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺩﻟﭽﺴﭗ ﺣﺮﮐﺘﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎﺗﮭﺎ‘
ﻣﺜﻼً ﻭﮦ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺁﮐﺴﯿﺠﻦ ﭨﯿﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ‘ ﻭﮦ ﺟﺮﺍﺛﯿﻢ‘
ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺩﺳﺘﺎﻧﮯ
ﭘﮩﻦ ﮐﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﻼﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﮦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﮯ
ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﻨﮧ ﭘﺮ ﻣﺎﺳﮏ ﭼﮍﮬﺎ ﻟﯿﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﮦ ﻣﺨﺼﻮﺹ
ﺧﻮﺭﺍﮎ ﮐﮭﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺑﺎﺭﮦ ﮈﺍﮐﭩﺮ
ﻣﻼﺯﻡ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﯾﮧ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﮯ
ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﺣﺼﮯ ﮐﺎ ﻣﻌﺎﺋﻨﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ‘ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﮐﺎ
ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﻟﯿﺒﺎﺭﭨﺮﯼ ﭨﯿﺴﭧ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺳﭩﺎﻑ
ﺍﺳﮯ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﻭﺭﺯﺵ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺍﺗﺎ ﺗﮭﺎ‘ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺌﮯ ﻓﺎﻟﺘﻮ
ﭘﮭﯿﭙﮭﮍﻭﮞ‘ ﮔﺮﺩﻭﮞ‘ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ‘ ﺩﻝ ﺍﻭﺭ ﺟﮕﺮ ﮐﺎ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ
ﺑﮭﯽ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ‘ ﯾﮧ ﮈﻭﻧﺮ ﺗﮭﮯ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ
ﻭﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮈﻭﻧﺮﺯ ﻧﮯ ﺑﻮﻗﺖ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺍﭘﻨﮯ
ﺍﻋﻀﺎﺀ ﺍﺳﮯ ﻋﻄﯿﮧ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ ﺗﮭﮯ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﺳﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ
ﮈﯾﮍﮪ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ 25ﺟﻮﻥ ﮐﯽ
ﺭﺍﺕ ﺁﺋﯽ ‘ ﺍﺳﮯ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﺷﻮﺍﺭﯼ ﭘﯿﺶ ﺁﺋﯽ‘ ﺍﺱ
ﮐﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮﺯ ﻧﮯ ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﺌﺮﮈﺍﮐﭩﺮﺯ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ
ﮔﺎﮦ ﭘﺮﺟﻤﻊ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ‘ﯾﮧ ﮈﺍﮐﭩﺮﺯ ﺍﺳﮯ ﻣﻮﺕ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ
ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺍﺳﮯ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻟﮯ
ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮈﯾﮍﮪ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻣﻨﺼﻮﺑﮧ
ﺑﻨﺪﯼ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﯽ ﺗﮭﯽ‘ ﺟﻮ ﻧﻨﮕﮯﭘﺎﺅﮞ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻠﺘﺎ
ﺗﮭﺎ‘ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﻼﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﺳﺘﺎﻧﮯ ﭼﮍﮬﺎ
ﻟﯿﺘﺎ ﺗﮭﺎ‘ ﺟﺲ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺟﺮﺍﺛﯿﻢ ﮐﺶ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ
ﭼﮭﮍﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﻧﮯ 25ﺑﺮﺱ ﺗﮏ ﮐﻮﺋﯽ
ﺍﯾﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﺳﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ
ﻣﻨﻊ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ 50ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ
ﺗﯿﺲ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮐﺮ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﭼﭩﮑﯽ ﮐﮯ
ﺩﻭﺭﺍﻧﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﺴﻢ ﺳﮯ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮ ﮔﺌﯽ۔ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ ﮐﮯ
ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﮔﻮﮔﻞ ﭘﺮ ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺁﭨﮫ ﻻﮐﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ
ﻧﮯ ﭘﮍﮬﯽ‘ ﯾﮧ ﮔﻮﮔﻞ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﺎ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮨﯿﻮﯼ
ﭨﺮﯾﻔﮏ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮔﻮﮔﻞ ﮐﺎ ﺳﺴﭩﻢ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﭙﻨﯽ
ﮐﻮ 25ﻣﻨﭧ ﺗﮏ ﺍﭘﻨﮯ ﺻﺎﺭﻓﯿﻦ ﺳﮯ ﻣﻌﺬﺭﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﯼ۔
ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ ﮐﺎ ﭘﻮﺳﭧ ﻣﺎﺭﭨﻢ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ ﮐﯽ
ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﺴﻢ ﮈﮬﺎﻧﭽﮧ ﺑﻦ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ‘ ﻭﮦ ﺳﺮ ﺳﮯ
ﮔﻨﺠﺎ ﺗﮭﺎ‘ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﺴﻠﯿﺎﮞ ﭨﻮﭨﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯿﮟ‘ ﺍﺱ ﮐﮯ
ﮐﻮﻟﮩﮯ‘ ﮐﻨﺪﮬﮯ‘ ﭘﺴﻠﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﭨﺎﻧﮕﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﻮﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﮯ
ﺗﺤﺎﺷﺎ ﻧﺸﺎﻥ ﺗﮭﮯ۔ ﻭﮦ ﭘﻼﺳﭩﮏ ﺳﺮﺟﺮﯼ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ
’’ﭘﯿﻦ ﮐﻠﺮﺯ‘‘ ﮐﺎ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﻭﮦ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ
ﺩﺭﺟﻨﻮﮞ ﺍﻧﺠﯿﮑﺸﻦ ﻟﮕﻮﺍﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﺍﻧﺠﯿﮑﺸﻨﺰ‘ ﯾﮧ
ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮈﺍﮐﭩﺮﺯ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮯ ﻣﻮﺕ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﭽﺎ ﺳﮑﮯ
ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﭼﭗ ﭼﺎﭖ ﺍُﺱ ﺟﮩﺎﻥ ﺷﻔﭧ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ
ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺯﻧﺪﮦ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﭘﮩﻨﭽﻨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﮞ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ
ﺧﻮﺍﮨﺶ ﭘﻮﺭﯼ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﯽ۔ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ ﮐﯽ ﻣﻮﺕ
ﺍﯾﮏ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﮯ‘ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﻓﺘﺢ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ
ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻘﺪﺭ ﮐﻮ ﺷﮑﺴﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﺎ۔ ﻭﮦ ﻣﻮﺕ ﺍﻭﺭ
ﺍﺱ ﻣﻮﺕ ﮐﻮ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﺎ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ
ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺍﮎ ﺳﭩﺎﺭ ﮨﻮ ﯾﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺮﻋﻮﻥ ﻭﮦ ﺩﻭ ﭨﻦ
ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﺑﻮﺟﮫ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﭻ ﺳﮑﺘﺎ۔ ﻭﮦ ﻗﺒﺮ ﮐﻮ ﺷﮑﺴﺖ
ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺣﯿﺮﺕ ﮨﮯ ﮨﻢ ﻣﺎﺋﯿﮑﻞ ﺟﯿﮑﺴﻦ ﮐﮯ
ﺍﻧﺠﺎﻡ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻓﻮﻻﺩ ﮐﺎ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﻤﺠﮫ ﺭﮨﮯ
ﮨﯿﮟ۔ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﮯ ﮨﻢ ﻣﻮﺕ ﮐﻮ ﺩﮬﻮﮐﮧ ﺩﮮ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ‘ ﮨﻢ
ﮈﯾﮍﮪ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺿﺮﻭﺭ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﯿﮟ

Monday 15 August 2016

ضبط.. ضرب کلیم

🌺ضبط 🌺

🌱طریق اہل دنیا ہے
گلہ شکوہ زمانے کا 🌱

🌱 نہیں ہے زخم کھا کر
آہ کرنا شان درویشی 🌱

🍃یہ نکتہ پیر دانا نے
مجھے خلوت میں سمجھایا 🍃

🍃کی ہے ضبط فغاں شیری
روباہی و میشی 🍃

💐مطلب 💐جو لوگ دنیا دار ہیں ان کا طریقہ یہ ہے کہ وہ زمانے کا شکوہ شکایت کرتے رہتے ہیں.
لیکن جو درویش لوگ ہیں. وہ زمانے کے زخم کھا کر بھی آہ نہیں کرتے. اور اسے خدا کی رضا سمجھتے ہوئے اسے برداشت کرتے ہیں.
مجھے ایک دانشمند بزرگ نے تنہائی میں یہ باریک بات سمجھائی کہ مصیبت کے وقت فریاد کو ضبط کر لینا اور مصیبت پر آہ و فریاد نہ کرنا شیروں کی خصلت ہے.
اور ایسے موقع پر آہ و فریاد کرنا اور مصیبت کو برداشت نہ کرنا. لومڑی اور بھیڑ کی طرح کی مکاری اور بزدلی ہے..

🌴ماخوذ ضرب کلیم 🌴

احقر محمد شمیم

کرہی کی تہذیب

📝کرہی کی تہذیب 📚

جہاں پر بہت سارے احباب ایک ساتھ مل جل کر رہتے ہیں وہاں کچھ بھی بولنے سے پہلے یا تحریر ارسال کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچنا چاہئے

ہمارے گاؤں کے احباب مہذب گفتگو کرتے ہوئے ہی اچھے لگتے ہیں اور بداخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالکل اچھے نہیں لگتے وجہ یہ ہے کہ ہمارا تعلق علمی گاؤں سے ہے جہاں سے علم کا دریا بہا ہے اور کرہی مدرسہ سے ہماری پہچان اور شان میں اضافہ ہو جاتا ہے.

ہمارے گاؤں کے علماء کرام آج بھی الحمد للہ دین کے مختلف شعبوں سے جڑ کر پیاسی امت کو اپنے علم سے سیراب کر رہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک علمی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں

لیکن اس تہذیب کو آج کچھ احباب نے جانے انجانے میں بہت نقصان پہنچایا ہے اپنا نہیں تو کم از کم کرہی گاؤں کا کچھ خیال کرلیا کریں ہمیں آنے والی نسلوں کو کچھ اچھا پیغام دینا ہے اور ہمارا یہ طریقہ کہ باتوں باتوں میں کسی کی ذات پر عزت و آبرو پر کیچڑ اچھالنا ذلیل و رسوا کرنا وہ بھی گروپ پر یہ کرہی کے تہذیب یافتہ احباب کی شایان شان نہیں ہے

اس سے پہلے بھی ایسی کوشش کی گئی تھی لوگوں کے درمیان نا اتفاقی پیدا کرنے کی لیکن کرہی کے احباب نے اسے نظر انداز کر دیا اور کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی. مجھے بہت عجیب لگ رہا ہے کہ ہم میں اکثر احباب پردیس میں رہ رہے ہیں ہمارے اندر تو محبت میں اضافہ ہونا چاہئے یہ نفرت کہاں سے پیدا ہو رہی ہے اس کی وجہ صرف ایک ہی ہے کہ کوئی بھی احباب کسی کی ذات پر لب کشائی نہ کرے انشاءاللہ ایسے واقعات رونما نہیں ہونگے

حدیث کا مفہوم ہے ہمارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا بیت اللہ کو اشارہ کرکے کہ اے کعبہ تیری عزت و عظمت بہت بڑی ہے لیکن اگر کسی نے ایک مسلمان کی عزت و آبرو پر کیچڑ اچھالا تو گویا کہ اس نے کعبہ کو ڈھا دیا.

ایک مسلمان کی عزت و احترام کعبۃ اللہ سے بھی  بڑھ کر ہے اور ہم چند سکنڈ کے اندر بھرے مجمع میں ایک مسلمان ایمان ولا کلمہ گو کو ذلیل و رسوا ہی نہیں کرتے بلکہ اس کے باپ دادا کا شجرہ نسب انتے بھونڈے اور جہالت میں بیان کر دیتے ہیں جس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک جائے.

بہت دنوں پہلے کی بات ہے گروپ پر احقر کی ذات پر ایک صاحب نے لفظوں کا تیر مارا لیکن ہم نے ایسا کوئی جواب نہیں دیا جس سے ہمارے گاؤں کی تہذیب پر گندا اثر پڑے حالانکہ تکلیف ہوئی تھی لیکن صبر کیا
کیونکہ پیالے میں جو بھرا ہوگا وہی چھلکے گا
اگر کسی نے ہمارے ساتھ بداخلاقی کی ہے جو ہمارے ٹھوڑا صبر کرنے سے معاملہ رفع دفع ہو سکتا ہے تو یقیناً صبر کرنا چاہئے. نہیں تو آپ میں اور اس میں کیا فرق رہ جائے گا.

وہ میرے علمی گاؤں کے تہذیب یافتہ غیور مسلمانوں آؤ سارے اختلاف اور رنجش کو بھول کر ایک دوسرے سے معافی مانگ لیں اور اور آئندہ اس طرح کی کوئی بات نہ ہو اس کی کوشش کریں.

پردیسیوں کے پاس ویسے بھی بہت کم وقت ہوتا ہے اگر فرصت کے لمحات میسر ہو جائیں تو انہیں ایک دوسرے سے پیار و محبت مزاح دل لگی میں گزار نا چاہئے اور گروپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم تمامی گاؤں کے احباب ایک ساتھ جمع ہو کر کچھ ہی وقت کے لئے اپنے گاؤں میں پہنچ کر سکون محسوس کریں.

احباب میں نے تو سب گروپ ڈلیٹ کر دیئے تھے لیکن گاؤں کی کچھ خبریں نہیں مل رہی تھی اسی لئے واپس شامل ہوا اور الحمد للہ بہت اچھا سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا اور گروپ پر بہت اچھا لگ رہا تھا لیکن آج اچانک بھونچال آگیا اور ہمارے اوسان خطا ہو گئے جب اس طرح کی فحش بدکلامی سننے میں آئی.

بہرحال آئندہ اس قسم کی کوئی بات نہ ہو اس کا تمامی احباب خیال رکھیں

لکھنے میں جو کمی کوتاہی ہو گی اس کی معافی چاہتا ہوں

اللہ رب العزت ہم سب کی لغزشوں کو معاف فرمائے

اور ہم سب کو نیک بنائے
اور آپس میں مل جل کر رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

احقر محمد شمیم
مدرسہ دارالعلوم حسینیہ
بوریولی ممبئی 💐

تبلیغی جماعت اصلاحی طریقوں کی جامع ہے قسط نمبر 8

🍃تبلیغی جماعت اصلاحی🍃

🌱طریقوں کی جامع ہے 🌱

📝قسط نمبر (8)📚

بے جا اعتراض

اور پھر اعتراضات تو وہ قابل قبول ہیں. جو کام میں گھس کر کئے جاویں. اور جو باہر بیٹھ کر اعتراضات کرے وہ قابل قبول نہیں ہوا کرتے. اگر اندر گھس کر کوئی اعتراض کرے تب تو ٹھیک ہے. لیکن اندر گھسنے والا کوئی اعتراض کرتا نہیں. کیونکہ داخل ہونے کے بعد اسے اس کام کا فائدہ معلوم ہو جاتا ہے. اس سے معلوم ہو گیا کہ یہ سب باہر کے اعتراضات ہیں جو قابل قبول نہیں.

یوں تو اعتراضات سے مدرسے والے بھی خالی نہیں
اللہ و رسول بھی اعتراضات سے خالی نہیں جیسے کہ اللہ تعالٰی کی نسبت کہا گیا کہ اللہ کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں. حالانکہ اللہ تعالٰی کے بارے میں اس طرح کی باتیں کہنا کسی طرح بھی گالی سے کم نہیں.
بخاری شریف کی ایک حدیث  ہے. اللہ تبارک و تعالٰی نے فرمایا کہ انسان نے مجھ کو جھٹلایا. حالانکہ اس کے لئے مناسب نہ تھا کہ میری تکذیب کرے. اس نے مجھے برا بھلا کہا. حالانکہ یہ اسے زیبا نہ تھا.
تکذیب مثلاً یہ کہنا کہ اللہ مجھ کو مرنے کے بعد دوبارہ پیدا نہ کریں گے. حالانکہ پہلی مرتبہ کے مقابلے میں دوبارہ پیدا کرنا زیادہ آسان ہے.
اور اس کا مجھے برا بھلا کہنا یہ ہے کہ یوں کہتا ہے کہ اللہ صاحب اولاد ہے حالانکہ میں ایک ہوں. بے نیاز ہوں اور نہ کوئی میرا باپ ہے نہ بیٹا اور نہ ہی کوئی میرا شریک و ساجھی ہے.

آپ خود سوچئے کہ اس سے زیادہ گالی کیا ہوگی کہ کسی آدمی کے متعلق یہ کہا جائے کہ فلاں کے سانپ پیدا ہوا ہے اور اس شخص کے لئے کتنی شرم کی بات ہوگی. حالانکہ سانپ بھی جاندار ہے اور اس معنی کرکے دونوں میں ایک گونہ مماثلت و مشابہت ہے.
اور بھائی اللہ تعالٰی تو نور ہیں. پھر ان کے لئے بیٹا اور بیٹی کا ہونا کیا معنی رکھتا ہے؟
اسی طرح رسولوں کو بھی مورد طعن و تشنیع بنایا گیا. کسی نے کہا یہ تو کاہن ہیں کسی نے کہا جادو گر ہیں وغیرہ وغیرہ.
تو اللہ و رسول بھی اعتراض سے نہیں بچ سکے تو ہماری اور آپ کی کیا حیثیت باقی رہ جاتی ہے. بہرحال اعتراض کرنے والے تو سب پر اعتراض کرتے ہیں. ان سے گھبرانا نہ چاہئے.

☘ماخوذ خطبات حکیم الاسلام جلد چہارم ☘

احقر محمد شمیم
مدرسہ دارالعلوم حسینیہ
بوریولی ممبئی 💐

جاری

تبلیغی جماعت اصلاحی طریقوں کی جامع ہے قسط نمبر 7

🌿تبلیغی جماعت اصلاحی🌿

🌴طریقوں کی جامع ہے 🌴

📝قسط نمبر (7)📚

خود چل کر اس کام کے
فائدے کو دیکھنا چاہئے

بہرحال اصلاح نفس کے چار جزو چار طریقے ہیں اور تبلیغ کے اندر حسن اتفاق سے چاروں طریقے جمع ہو گئے ہیں. صحبت صالح بھی ہے. ذکر و فکر بھی ہے. مؤاخاۃ فی اللہ بھی ہے. دشمن سے عبرت و موعظت بھی اور محاسبہ نفس بھی ہے اور انہیں چاروں کے مجموعہ کا نام تبلیغی جماعت ہے.
عام لوگوں کے لئے اصلاح نفس کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا. اس طریقہ کار سے دین عام ہوتا جا رہا ہے اور ہر ملک کے اندر یہ صدا پہنچتی چلی جا رہی ہے. اس کے ذریعہ لوگوں کے عقائد درست ہو رہے ہیں. لوگ تیزی سے اعمال کی جانب بڑھ رہے ہیں. اور اپنے آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی کے سانچے میں ڈھالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں.
کم از کم ان تجربات کو سامنے رکھ کر اعتراض کرنے والوں کو ٹھنڈے دل سے سوچنا اور غور کرنا چاہئے
اس لئے اس میں خود چل کر اس کام کے فائدہ کو دیکھنا چاہئے. آپ خود داخل ہو کر اس بات کا فائدہ محسوس کریں گے کہ اس کام سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا؟
آپ اسے تجربات کی روشنی میں معلوم کر لی جئے جو شخص بھی حسن نیت سے اس کام میں آئے گا. اس کا اثر اسے ضرور ہوگا. اس کام میں دعوت بھی ہے اور دعوت ہے.. لا الہ الا اللہ کی... نماز کی محنت بھی ہے. ساتھیوں کے ساتھ تعلق بھی ہے. ذکر بھی ہے اور محاسبہ بھی ہے. اور بھی بہت سی چیزیں ہیں.
یہی وجہ ہے کہ اس محنت سے بہت سی خیر اور بھلائی انسان میں آرہی ہے. کتنے برے تھے جو جماعت کی وجہ سے اچھے بن گئے. یہاں تک دیکھا گیا ہے کہ برے عقیدے والے صالح عقیدے والے بن گئے.

🌱ماخوذ خطبات حکیم الاسلام جلد چہارم 🌱

احقر محمد شمیم
مدرسہ دارالعلوم حسینیہ
بوریولی ممبئی 🌺

جاری

تبلیغی جماعت اصلاحی طریقوں کی جامع ہے قسط نمبر 6

☘تبلیغی جماعت اصلاحی☘

🌷طریقوں کی جامع ہے 🌷

📝قسط نمبر 6📚

مقصد تبلیغ

بس تبلیغ والوں کا حاصل یہ ہے کہ لوگوں کے اندر دین کا جذبہ اور دینی امنگ پیدا کر دی جائے. اب اس امنگ سے آدمی دین کی جس لائن میں بھی کام لینا چاہے لے سکتا ہے.
نیز دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ جب کسی چیز کی امنگ پیدا ہو جاتی ہے. تو آدمی خود ہی اس امنگ کو صحیح طریقے سے پورا کرنے کی جدوجہد اور سعی کرتا ہے.
اگر آپ کے اندر صحیح امنگ پیدا ہو گئی ہے اور آپ کو مسائل کی طلب ہے تو علماء سے ملیے. مدرسے میں جائیے اور مسائل معلوم کیجئے. باقی کام میں نہ لگنا. اور اعتراضات کا کرنا یہ حیلہ کرنے والوں کا کام ہے.
جیسا کہ میں نے کہا ہر جماعت کا ایک نصب العین اور طریقہ کار ہوتا ہے. آپ کا اس پر دوسری چیزوں کا لادنا کہ فلاں چیز کو بھی اس میں شامل کر لی جئے. کسی طرح مناسب نہ ہوگا. جب اس جماعت نے اپنا ایک موضوع متعین کر لیا تو آپ کو چاہئے کہ آپ اسے اس پر کار بند رہنے دیں.
بہرحال تبلیغ سے نفع.. اظہر من الشمس.. ہے کہ لاکھوں انسانوں کے دلوں میں دین کی امنگ اور طلب پیدا ہوئی اور اسی امنگ اور طلب کی وجہ سے کتنی بدعات ختم ہوئیں.
ورنہ لاکھوں آدمیوں کا محض اللہ اور اللہ کے دین کی خاطر اپنا پیسہ خرچ کر کے سفر کرنا. اپنا کھانا. اپنا پینا. پہلے یہ جذبہ کہاں تھا. تو اس سے جو نفع پہنچا اس کو تو آپ بیان نہ کریں. اور جو ان کا منصوبہ نہیں اس کو آپ اعتراض کی بنیاد بنائیں. یہ تو کوئی مناسب بات نہ ہوگی.

🍃ماخوذ خطبات حکیم الاسلام جلد چہارم 🍃

🌱احقر محمد شمیم
مدرسہ دارالعلوم حسینیہ
بوریولی ممبئی 🌺

جاری

تبلیغی جماعت اصلاحی طریقوں کی جامع ہے قسط نمبر 5

🌺تبلیغی جماعت اصلاحی 🌺

🍇طریقوں کی جامع ہے 🍇

📚قسط نمبر( 5)📝

🌱. تبلیغ اور اصلاح. 🌱
اور مقصود اصلی یہ ہے کہ پہلے خود ہمارا ہی دین درست ہو. یہی وجہ ہے کہ اسلام میں ابتداء خود اپنے ہی سے کرنی پڑتی ہے. ضروری ہے کہ آدمی پہلے خود صالح بنے. پھر دوسرا مقام یہ ہے کہ دوسروں کو صالح بنائے. ایک دوسرے کو دیکھ کر عمل کرے گا تو صالح بنے گا. دوسروں کو عمل کی دعوت دیگا تو مصلح بنے گا..

☘اعتراضات اور ان کا اصولی جواب ☘

رہ گئے تبلیغی جماعت پر اعتراضات تو لوگ کرتے ہی رہتے ہیں. کون سا ایسا کام اور کون سی ایسی جماعت ہے جس پر اعتراضات نہیں ہوتے. آپ اعتراضات کو چھوڑ دیجئے اور کام کرتے جائیے.
مثال کے طور پر لوگ ایک اعتراض یہ کیا کرتے ہیں. کہ تبلیغی جماعت والے صرف فضائل بیان کرتے ہیں. مسائل نہیں بیان کرتے اور دین درست ہوتا ہے مسائل سے. فضائل سننے کے بعد دل میں امنگ تو پیدا ہو جاتی ہے مگر جب آگے مسئلہ نہیں معلوم ہوگا تو ممکن ہے کہ لوگ امنگ اور جذبات کی رہ میں بہہ کر من گھڑت عمل شروع کر دیں اور اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ لوگ بدعت میں مبتلا ہونگے؟
لوگوں کا یہ کہنا کہ اس طرز عمل سے لوگ بدعت کے اندر مبتلا ہوتے چلے جائیں گے. اولا تو محض احتمال اور امکان کی بات ہے. دیکھنا یہ ہے کہ واقعہ کیا ہے. چالیس برس کے اندر کتنے لوگ بدعت میں مبتلا ہوئے؟
رہا مسائل کا نہ چھیڑنا. اس کا اگر یہ جواب دیا جائے کہ ہم پہلے فضائل بیان کرکے جذبہ پیدا کرنا چاہتے ہیں. بعد میں مسائل چلائیں گے. تو یہ بھی غلط ہے. کیونکہ چالیس سال سے تبلیغ چل رہی ہے کیا آج تک جذبہ ہی پیدا نہیں ہوا.؟
اس کا صحیح جواب یہ ہے کہ تبلیغ والے فضائل ہی تو بیان کرتے ہیں. مسائل سے انکار تو نہیں کرتے. کیا وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مسئلہ کسی سے نہ پوچھو. ہرگز وہ ایسا نہیں کہتے.
دوسرے یہ کہ کام کرنے کے مختلف میدان اور مختلف لائنیں ہوتی ہیں. کوئی درس و تدریس کی لائن اختیار کرتا ہے. کوئی وعظ و تبلیغ کی. تو کوئی سیاست و حکمت کی. ان حضرات نے بھی ایک لائن اختیار کر لی ہے. فضائل بیان کرتے ہیں. لوگوں کے اندر دینی جذبہ اور امنگ پیدا کرتے ہیں. اب ساری لائن وہی اختیار کر لیں یہ نہ تو ضروری ہے اور نہ ہی ممکن.
جب آپ کس کام کو شروع کرتے ہیں. تو آپ کام کرنے سے پہلے کچھ مقاصد اور اصول مقرر کرتے ہیں. اور اپنی لائن متعین کرتے ہیں. اس میں آپ سب چیزوں کو داخل نہیں کرتے ہیں. تو اس میں آپ سب چیزوں کو کیوں شامل کرنا چاہتے ہو؟
🌴بہرحال جب کوئی اعتراض کرے تو اسے سن لینا چاہئے اور اپنا کام کرتے رہنا چاہئے عمل ہی سب اعتراضات کا جواب ہے 🌿

🍃ماخوذ خطبات حکیم الاسلام جلد چہارم 🍃

🌷احقر محمد شمیم
مدرسہ دارالعلوم حسینیہ
بوریولی
ممبئی 💐

جاری