علم سب کچھ چاہتا ہے
فرمایا کہ انسان جب یہ ہمت کریگا کہ امام محمد رحمۃاللہ علیہ کی تمام کتابوں کا حفظ کر لے تو تھوڑا سا علم میں چلے گا.
علم اپنا ایک حصہ بھی نہیں دیتا جب تک کہ انسان اپنا سب کچھ نہ لگادے.. امام محمد رح کی نو سو ننانوے کتابیں مشہور ہیں.. اور بعض کتابیں تیس تیس جلدوں میں ہیں.
اسی طرح تصوف میں بھی جب انسان ہمت کریگا کہ جنید بغدادی رح کے مرتبہ کو پہونچ جاؤں گا.. تب تھوڑا سا تصوف میں چلے گا.. سب سے بڑی چیز اس راہ میں ہمت ہے. ہمت نہ ہارے َ. لگا رہے. اسی کو خواجہ مجذوب صاحب پڑھا کرتے تھے..
نہ چت کر سکے نفس کے پہلوان کو تو
یوں ہاتھ پاؤں بھی ڈھیلے نہ ڈالے
ارے اس سے کشتی تو ہے عمر بھر کی
کبھی تو دبا لے کبھی وہ دبا لے
ماخوذ کلمات صدق و عدل
ناقل شمیم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ بوریولی ممبئی
No comments:
Post a Comment