🌹معاملات خراب ہونے کی وجہ 🌹
دین اسلام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بنا کر رکھیں. سچی بات تو یہ ہے کہ بندہ سلجھانے کی نیت کرلے تو بڑے بڑے مسئلے سلجھا لیتا ہے. اور اگر الجھانے پر آجائے تو ہر بات الجھ جاتی ہے.
الجھانا کون سا مشکل کام ہے؟ ہمیں چاہئے کہ ہم معاملات ت کو سلجھانے کی کوشش کیا کریں.
معاملات خراب کیسے ہوتے ہیں؟ غصے کی وجہ سے ذرا سی بات پر آپے سے باہر ہو جاتے ہیں. ایسی بات کر دی کہ بیوی سارا دن روتی رہی. ایسی بات کردی کہ دوسرے بھائی کا دل دکھ گیا. یاد رکھئے.
بیماریوں میں سب سے بری دل کی بیماری. اور دل کی بیماریوں میں سب سے بری دل آزاری.
کسی کا دل توڑ دینا. آج ہم اس کو گناہ ہی نہیں سمجھتے. اور ہم کن کا دل توڑتے ہیں اپنوں کا..
کسی نے کیا خوب کہا ہے.
شنیدم کہ مردان راہ خدا 🌹
دل دشمنان راہم کردن نہ تنگ 🌹
ترا کہ میسر شودی مقام 🌱
کہ با دوستاں راہم پے کار جنگ 🌱
میں نے سنا ہے کہ جو مردان رہ خدا ہوتے ہیں وہ تو دشمنوں کے دل بھی تنگ نہیں کیا کرتے. تجھے یہ مقام کہاں سے ملا کہ تو اپنوں کے ساتھ برسرپیکار ہے..
ماخوذ خطبات ذوالفقار 🌳
احقر محمد شمیم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ بوریولی ممبئی