Friday, 18 September 2015

نااہل بد مزاج کیسے ہو تے ہیں

〰〰〰〰〰〰〰〰
�� ایک مشاھدہ کی بات��

کچھ ایسے لوگ جو فطرتاً بد تمیز، گالی گلوچ کرنے والے،چغلی غیبت کرنا جنکی ہابی،منہ پھٹ ، شیخی باز، تہذیب و تمیز سے کوسوں دور ہر بات میں کیڑا نکالنے والے ایسے بیمار نفسیات کے لوگ اسکول کی تعلیم دسویں ، بارھویں کی تعلیم حاصل کر لیتے ھیں ...گریجویٹ بھی ہوجاتے ھیں ...........   کچھ اچھے مہذب دوستوں کی مدد سے یہ اجڈ لوگ  بہت سی رپوٹیڈ جگہوں پر تو متعارف ہو جاتے ہیں جو اُن دوستوں کی مہربانی سے تو ہو جاتا ہے ...........لوگ ان شریف مزاج کے حامل دوستوں کی وجہ سے ان بد اخلاق لوگوں کو بھی عزّت دینے لگتے ہیں ، اُن کو اپنی سنگتِ صالح میں بٹھانے بھی لگتے ہیں ...........

لیکن اکثر یہ ہوتا ہیکہ ان بد اخلاق لوگوں کو عزّت ہضم نہیں ھوتی ....  انکی چغلی غیبت کی ، بد گمانی پیدا کرنے کی خصلت کی ، اوٹ پٹانگ ہانکنے کی بے تکی عادت جاتی نہیں ...... دراصل ان لوگوں کواچھائی کے نام سے اخلاقیات کے نام سے  ھی گھن آتی ہے ......   انکے اچھے دوست انھیں اپنے سر پہ بٹھانا چاہتے ہیں لیکن یہ لوگ سر سے اُتر اُتر کر وہیں بھاگتے ہیں جو انکی فطرت ہے ..... اور یہاں وہاں گند پھیلانے کی  خصلت سے باز نہیں آتے ..........   آخر ہم کر بھی کیا سکتے ھیں کیونکہ یہ بے چارے اپنی خصلت سے مجبور جو ہوتے ہیں ........

ایسے لوگ ہر ایسی جگہ پائے جاتے ہیں جہاں انکو خود کی کھوکھلی نمائش کے موقعے ملتے ہیں ......جیسے کہ کوئی ادارہ، کوئی کلب ، سلجھے دوستوں کا کوئی گروپ ، ......

جبکہ ان نادانوں کو یہ پتہ نہیں کہ انکی ذلیل حرکتوں  کوانکی بد نیتی کو سمجھدار سلجھے مزاج کے دوست خوب اچھی سے جانتے اور سمجھتے ہیں صرف مصلحت آمیز خاموشی اس لیے رکھی جاتی ہیکہ ایسے disorder   کچھ ہی دن میں اپنی غلط حرکتوں کی وجہ سے خود کی بے عزّتی سامان کر بیٹھتے ہیں.

★تحـــــریــر:-
عمـــــــــران جمیـــل،مالیگاؤں
℡09325229900
★ نــاشـــــــر:-
پــیامِ حــــــرااسلامکـــــــــــ بـراڈ کاسٹ
▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼
▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲▲

No comments:

Post a Comment