🌻امت کے زوال کا سبب 🌻
حضرت شیخ الہند مولانا محمود الحسن صاحب مالٹا کی چار سالہ جیل سے رہائی کے بعد دیوبند تشریف لائے تو فرمایا کہ ہم نے مالٹا کی زندگی میں دو سبق سیکھے ہیں، پھر فرمایا کہ میں نے جہاں تک جیل کی تنہائیوں میں اس پر غور کیا کہ پوری دنیا میں مسلمان دینی اور دنیوی ہر حیثیت سے کیوں تباہ ہورہے ہیں تو اس کے دو سبب معلوم ہوئے:
(١) ایک ان کا قرآن کو چھوڑنا،
(٢) دوسرا ان کے آپس کے اختلافات اور خانہ جنگی،
اس لیے میں وہیں سے یہ عزم لے کر آیا ہوں کہ اپنی باقی زندگی اس میں صرف کروں کہ قرآن کریم کو لفظا اور معنا عام کیا جاۓ، بچوں کے لیے لفظی تعلیم کے مکاتب ہر بستی میں قائم کیے جائیں، بڑوں کو عوامی درس قرآن کی صورت میں اس کے معنی سے روشناس کرایا جاۓاور قرآنی تعلیمات پر عمل کیا جاۓ اور مسلمانوں کے باہمی جنگ و جدال کو کسی قیمت پر برداشت نہ کیا جاۓ-
(وحدت امت ص ٠٤)
kaleem2233@gmail.com
Darululoomhusainiya.blogspot.com
No comments:
Post a Comment