"اللہ والوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں میل دور ہوتے ہیں
مگر اللہ تعالی مشائخ کی دعاوں اور توجہات کے صدقے وہاں بھی انکے ایمان اور اعمال کی حفاظت فرما دیتے ہیں..
کئ لوگ فتنوں میں پڑنے لگتے ہیں مگر اللہ تعالی یوں بچا لیتے ہیں
جیسے مکھن میں سے بال نکال لیا جاتا ہے بھٹکنے لگتے ییں مگر کوئ تھام لیتا ہے..
پھسلنے لگتے ہیں مگر اللہ تعالی حفاظت فرما دیتے ہیں...
ہوتا یہ ہے کہ
"ہمارے بڑوں کی دعائیں ہمارے گرد پہرہ دیا کرتی ہیں"
انکی نسبت کی برکت سے ہماری حفاظت ہو جاتی ہے..
بندہ ایسی آزمائشوں سے جو بچ نکلتا ہے وہ اہل ہمم میں سے کسی کی ہمتیں ہوتی ہیں...
کہنے والے نے کیا خوب کہا:
دور بیٹھا کوئ تو دعائیں دیتا ہے
میں ڈوبتا ہوں سمندر اچھال دیتا ہے
ازافادات:
حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم
Monday, 21 September 2015
اللہ والوں سے تعلق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment