🍀🍀اقوال زرِّیں🍀🍀
👈 دین کی حفاظت کرو اگرچہ لوگ تمہیں ملامت کرتے رہیں.
👈 تم دوسروں کی عورتوں کا احترام کرو لوگ تمہاری عورتوں کا احترام کرینگے.
👈 کسی پر کیچڑ مت اچھالو اس سے یقیناً تمہارے ھاتھ گندے ھوجائینگے.
👈 پاؤں پھسل جائے تو پھسل جائے زبان کو نہ پھسلنے دو.
👈 بہتر نصیحت اس وقت اثر کرتی ھے جب نصیحت کرنے والا مخلص ہو
👈 دوست کو نصیحت تنہائی میں کرو اور اسکی تعریف محفل میں کرو
👈 جس شخص کو دوسروں کی عیب جوئی کرتے پاؤ اسکو اپنے دوستوں سے خارج کردو.
👈 جب جنازہ کے ساتھ جاؤ تو میت کے غم سے زیادہ اپنا غم کرو اور خیال کرو کہ وہ ملک الموت کا منہ دیکھ چکا اور مجھے ابھی دیکھنا ھے.
👈 مظلوم کی بددعا سے بچو کیونکہ اسکی بددعا شعلے کی طرح آسمان پر جاتی ھے.
👈 اچھا دوست کھودینا خود کو کھودینا ھے.
👈 سچ بات کہنے کی عادت ڈالو چاھے وہ کتنی ہی کڑوی ھو.
👈 جھوٹ بول کر معمولی فائدہ اٹھانے والے ایک دن بڑا نقصان اٹھائینگے.
👈 ہر وہ دل جس میں خوفِ خدا نہ ھو ویرانہ ھے.
👈 اچھا دوست حاصل کرنے کے لئے خود اچھا دوست بنو.
👈 اچھا دوست خدا کا دیا ھوا بہترین تحفہ ھے.
🌹🌹🌹🌹🌹
No comments:
Post a Comment