موت برحق ہے
ارشاد فرمایا، موت ایسی اٹل حقیقت ہے کہ جس سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کر سکتا. اللہ کے منکر تو مل جائیں گے مگر موت کا منکر کوئی نہیں ملے گا. موت برحق ہے مگر کفن کے ملنے میں شک ہے. انسان کو کیا علم کہ اسے کس حال میں موت آئے گی. عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ ہر وقت اپنے دل سے یہ سوال کرتے رہیں کہ کیا تو مرنے کے لئے تیار ہے؟
یاد رکھیں، موت کو کسی بھی حیلے بہانے سے نہیں ٹالا جا سکتا اگر موت کو حکمت سے ٹالا جا سکتا تو حکیم لقمان کو کبھی موت نہ آتی،، اگر موت کو مال و دولت سے ٹالا جا سکتا تو قارون کو کبھی موت نہ آتی،، اگر موت کو حکومت سے ٹالا جا سکتا تو فرعون کو کبھی موت نہ آتی،، اگر موت کو حسن و جمال کے ذریعے ٹالا جا سکتا تو حضرت یوسف علیہ السلام کو کبھی موت نہ آتی..
ان حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ موت نے اچانک حملہ آور ہونا ہے. کوئی شخص موت کو ٹال نہیں سکے گا اس لئے ہر وقت موت کی تیاری کی فکر میں لگے رہنا چاہئے. آخرت کی تیاری کی فکر کرتے رہیں گے تو ان شاءاللہ اس تیاری میں سہولت پیدا ہو جائے گی..
ماخوذ مجالس فقیر
احقر محمد شمیم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ بوریولی ممبئی
No comments:
Post a Comment