Friday, 13 November 2015

اویسی برادران

مجھے پہلی بار اتنا افسوس ہوا ہے کہ نہ جانے وہ کون سی بات بری لگی کہ دونوں بھائیوں کو لیکر اتنا لمبا چوڑا لکھنے زحمت گوارا فرمائے اگر لکھنا ہی ہے تو کچھ اچھا لکھتے

اویسی برادران کے جیسا کوئی اور پیدا کرکے دکھاؤ کتنی مسلم سیاسی پارٹیاں ہیں  کون کیا کارنامہ انجام دے رہا ہے سب اچھے سے جانتے ہیں

مسلمان یہی کہتے ہیں کہ اپنی کوئی سیاسی پارٹی جماعت ہونی چاہئے اب اگر کوئی سر پر کفن باندھ کر میدان میں آتا ہے مسلمانوں کے حقوق دلانے کے لئے تو اس میں کیڑے نکالنا شروع کر دیتے ہیں

یہ تو ایسا ہی ہو گیا ایک ساس خود بہو کو پسند کرکے لاتی ہے اور بعد میں اسی میں کیڑے نکالنا شروع کر دیتی ہے

ہر کوئی چاہتا ہے کہ ہو اوج ثریا پر مقیم

پہلے پیدا تو کرے ایسا قلب سلیم

پتہ نہیں مسلمانوں کو کیا ہو گیا ہے جب دیکھو ٹانگ کھینچنے میں ہی لگے رہتے ہیں یہی وجہ ہے مٹھ بھر یہودی دنیا میں اپنی بات منوالیتے ہیں. اور ہندوستان میں سکھ برادری کے لوگ اپنی بات منوالیتے ہیں. ایک مسلمان ہے ان کی کہاں سنی جاتی ہے

صرف اور صرف ایک وجہ ہے تفرقہ بازی. ایک دوسرے کو دیکھ کر جلنا. کینہ کپٹ حسد. جلن. جب تک دوسرے کو برا بھلا نہ کہہ لے کھانا ہضم نہیں ہوتا.. کیا خاک عزت ملے گی

میری ان صاحبان سے درخواست ہے کہ اویسی برادران جو کئے وہ کئے آپ کون ہوتے ہو کہنے والے کیا کارنامہ آپ نے انجام دیا ہے مسلمانوں کے لئے آپ نے کیا کیا ہے

پہلے آپ کچھ کرکے دکھاؤ اس کے بعد اویسی برادران پر انگلی اٹھانا

مسلمانوں کے جان مال سے جو لوگ کھلواڑ کرتے ہیں ان کی معیشت کو تباہ و برباد کر تے ہیں ان کی نسلوں کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ان پر آپ نے قلم نہیں اٹھائی

افسوس اے مسلمان تیری ذہنیت پر

اللہ ہدایت عطا فرمائے آمین

احقر محمد شمیم

No comments:

Post a Comment