السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
حاجی اجمل صاحب گاؤں کرہی ضلع سنت کبیر نگر کے ایک بہت ملنسار با اخلاق اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہیں
کرہی گاؤں کے جوان بزرگ اور بچے سبھی ان سے محبت کرتے ہیں وہ سب کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہیں
ان کی طبیعت میں ملنساری اور اور اخوت بھائی چارگی کا جذبہ اللہ نے رکھا ہے
حق گو ہیں گاؤں کے بھلائی کے لئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں
اور انہوں نے حال ہی میں کچھ کارنامے انجام دیئے بھی ہیں
جو قابل تحسین اور مبارک باد ہیں
کلان کے سر پر ایک مصیبت کا پہاڑ گرا ہے کہ ان کی شریک حیات کا انتقال ہو گیا ہے
یقینا یہ وہ دکھ درد ہے جسے ہم محسوس کرتے ہیں لیکن میرے بھائی اجمل کے دل پر اور ان کے اھل خانہ کو جو صدمہ پہنچا ہوگا اس الفاظوں میں نہیں آسکتا
میری آنکھیں اس وقت اشکبار ہیں لیکن محرومی اور دوری جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دے رہی ہے
میرے عزیز میرے بھائی ہم کر ہی کیا سکتے ہیں خدا کو یہی منظور تھا
ان شاءاللہ جمعہ میں دعا ہمارے مدرسے میں ہوگی
اور قرآن خوانی کا انتظام بعد نماز مغرب ہوگی
اللہ رب العزت آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے
اور آپ کی اہلیہ کی مغفرت فرمائے آمین
اور ان کے درجات کو بلند فرمائے آمین
احقر محمد شمیم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ بوریولی
No comments:
Post a Comment