🌹مقصد زندگی 🌹
اپنے لئے تو سب جیتے ہیں مزہ تو تب ہے. کہ دوسروں کے لئے جئے. یہ مقصد ہو کہ دوسروں کو فائدہ پہچانا ہے. دین کی خدمت ہو، انسان کی خدمت ہو. انسان بندگی اور خدمت کے لئے ہی پیدا ہوا ہے. چند دن میں کچھ کرلیں ورنہ موت تو سرپر کھڑی ہے. اپنے سے بڑھکر دوسروں کی ضرورت کا خیال رکھیں، ہر ممکن طریقے سے دوسروں کی مدد کریں. اپنے آپ کو وقف کر دیں.
نشہ پلاکے گرانا تو سب کو آتا ہے 🌹
مزہ تو تب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی 🌹
ماخوذ مجالس فقیر
احقر محمد شمیم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ بوریولی ممبئی
No comments:
Post a Comment