Thursday, 21 January 2016

سلاطین دنیا پر اور اہل اللہ قلوب پر حکومت کرتے ہیں

🌱سلاطین دنیا بدنوں پر
اور اھل اللہ قلوب پر
حکومت کرتے ہیں. 🌹

ظاہر میں بے چارے اللہ اللہ کرنے والے کوئی حقیقت نہیں رکھتے. کوئی لاؤ لشکر اور فوج ان کے ساتھ نہیں. مگر ان کا سب سے بڑا لشکر اللہ کے ہاں مقبولیت ہے. قبولیت عنداللہ یہ ان کی سب سے بڑی طاقت ہے جس کو مولانا جامی نے ایک موقع پر کہا ہے کہ.

شعر کا مفہوم یہ ہے. کہ یہ جو اللہ اللہ کرنے والے ہیں. یہ اللہ کے عشاق ہیں. یہ عاشقان خداوندی ہیں. انہیں حقارت سے مت دیکھو. اگر چہ ان کے کپڑے معمولی اور پھٹنے پرانے ہوں. ان کے پاس کوئی کوٹھی بنگلہ نہیں ہے. جھونپڑیوں میں رہتے ہیں. انہیں حقیر مت سمجھو. یہ بادشاہ ہیں..

فرق اتنا ہے کہ تاج والا بادشاہ بدنوں پر حکومت کرتا ہے اور یہ دلوں پر حکومت کرتے ہیں. بسا اوقات ایک آدمی بادشاہ کی حکومت کے نیچے جبری طور پر ہوتا ہے. دل میں عظمت نہیں ہوتی. دل میں لعنت بھیجتا ہے ویسے مجبور ہے.

لیکن اللہ والوں کی حکومت دل پر ہوا کرتی ہے. تنہائی میں ہوگا تو بے ادبی سے ان کا نام نہیں لے سکتا. تو حقیقی عظمت وہ ہے کہ خلوت میں جائے جب بھی دل میں بھری ہوئی ہو اور مجمع میں آئے جب بھی. بادشاہان دنیا کی عظمت بھرے مجمعوں میں تو ہوتی ہے. کیونکہ ہر ایک کو خطرہ ہے کہ اگر میں نے کوئی گستاخی کی تو پولس آکے گردن ناپ لے گی. جیل جانا پڑے گا.

اس ڈر کے مارے آدمی بادشاہ کی عزت کرتا ہے. تنہائی میں آکر اس پر لعنت کرتا ہے. لیکن اللہ والوں کے سامنے بھی اور تنہا بیٹھ کے بھی گستاخی نہیں کرتا. سمجھتا ہے کہ میری آخرت بگڑ جائے گی.

اللہ رب العزت ہم سب کے قلوب میں علماء دین بزرگان دین کی محبت پیدا فرمائے آمین

ماخوذ خطبات حکیم الاسلام.. جلد سوم..

احقر محمد شمیم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ بوریولی ممبئی 🌺

No comments:

Post a Comment