Thursday 21 January 2016

بارات میں جانا درست نہیں

[05/01 15:03] shamim ansari: Darul Ifta
26 November 2014 at 08:02 ·
India Question: 56157
(۱) بارات میں جانا سنت ہے یا مباح یا ناجائز؟ جسے تقریب نکاح کا نام دیا جاتا ہے۔ (۲) لڑکی والوں کا ولیمہ کرکے باراتیوں اور رشتہ داروں کو کھانا کھلانا سنت ہے یا مباح یا ناجائز؟
Nov 02,2014 Answer: 56157
Fatwa ID: 1638-1096/L=1/1436-U87
(۱) بارات لیجانے کا شرعاً ثبوت نہیں ہے؛ اس لیے اس میں جانے سے احتراز کرنا چاہیے اور اگر لڑکی والوں پر بار ہو تو ایسی صورت میں جانا ناجائز ہوگا؛ کیونکہ کسی کا مال بغیر اس کی دلی رضامندی کے دوسرے کے لیے حلال نہیں ہے؛ بالعموم لڑکی والے بغیر طیب خاطر کے محض دباوٴ میں آکر یا ریاء ً کھانے وغیرہ کا نظم کرتے ہیں؛ لہٰذا ایسی صورت میں بارات میں جانا ناجائز ہوگا۔
(۲) ولیمہ کی دعوت لڑکے والوں کی طرف سے مسنون ہے، لڑکی والوں کی طرف سے ولیمہ کی دعوت یا کھانے کا نظم کرنا مسنون نہیں ہے؛ البتہ اگر بغیر کسی التزام مالا یلزم اور ریا وغیرہ کی غرض سے کھانے کا نظم ہو تو فی نفسہ مباح ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
[07/01 14:55] shamim ansari: مجھے نکاح کا مسنون طریقہ بتائیں؟ (۲) کیا نکاح کرنے میں بارات لے جانا یا کسی کی بارات میں شریک ہونا جائز ہے؟ (۳) اور کیا نکاح میں گھر کو زیادہ سجانا یا بارات بہت دھوم دھام سے لے جانا اور خوب لائٹ ، میوزک، باجہ، شور اور پٹاخہ ساتھ لے جانا صحیح ہے، او راس کا کیا گناہ ہوگا؟ قرآن اورحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
  Nov 12,2008  Answer: 8029
فتوی: 1251=1074/ل

(۱) نکاح سادگی کے ساتھ کرنا چاہیے جب رشتہ نکاح پختہ ہوجائے تو لڑکے والے وقت مقررہ پر کچھ لوگوں کو لے کر وہاں چلے جائیں اور بہتر یہ ہے کہ وہ جمعہ کا دن ہو اور بعد نماز جمعہ نکاح ہوجائے اور سادگی کے ساتھ لڑکے والے لڑکی کو لے کر واپس آجائیں، اور زوجین کے ملاقات کے اگلے روز یا اس کے بعد سادہ انداز میں کچھ غرباء مساکین احباب واعزاء کو بلاکر حسب استطاعت کھانا تیار کرکے ولیمہ کے نام سے کھلادیاجائے، رسم ورواج کی بالکل پابندی نہ کی جائے اگر ?اسلامی شادی? کتاب مل جائے تو اس کا بار بار مطالعہ کرلیا جائے، اور اسی کے مطابق شادی کی جائے۔
(۲) رسم و رواج کی پابندی اور ریا و تفاخر کے بغیر نیز لڑکی والوں کی اجازت کے بعد اگر کچھ لوگ چلے جائیں تو اس کی گنجائش ہے۔
(۳) یہ سب اسراف بے جا ہے، میوزک باجہ شور اور پٹاخہ کے ساتھ جانا ناجائز ہے، حدیث شریف میں گانے بجانے پر سخت وعید آئی ہے، مسلمانوں کو ان امور سے بالکلیہ احتراز کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
[07/01 15:12] shamim ansari: سوال : شادی میں بارات بلانا یا لے جانا درست ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو کتنے آدمی بارات میں جا سکتے ہیں؟
جواب : بارات کا وجود نہ تو خیر القرون میں تھا اور نہ بعد میں ،یہ غیر مسلموں کا طریقہ ہے جس کو ہندوستانی مسلمانوں نے اختیار کرلیا ہے جو مفاسد کثیرہ کی وجہ سے نا جائز ہے (اسلامی شادی واصلاح الرسوم ) البتہ اگر اتنے قلیل تعداد میں لوگ جا ئیں جس کو عرف ورواج میں بارات نہ کہا جا تا ہو مثلاً دو چار آدمی جائیں تو اسکی گنجائش ہے ۔ ( فتاویٰ ریا ض العلوم :۱ .۳۷۶۔۳۹۶)

سوال. : نکاح کے بعد کھڑے ہو کر دولہا کو سلام کرنا کیسا ہے ؟
جواب: شریعت میں سلام کا موقع ملاقات کے وقت ہے نہ کہ نکاح کے بعد، لہذا اس موقع پر سلام کرنا محض رسم اور بے محل ہے ، اس سے بچنا چاہئے۔( فتاویٰ ریاض العلوم :۱ ۔۳۸۴)

No comments:

Post a Comment