🌹دوزخیوں کے کھانے پینے کی اشیاء 🌹
🌻أعوذ بالله من الشيطان الرجيم🌻
💐بسم الله الرحمن الرحيم 💐
قال الله تعالى : إن شجرة الزقوم ، طعام الأثيم ، كالمهل يغلي في البطون ، كغلي الحميم :
ترجمہ ۔۔۔ بے شک گناہ گار کی غذا پگھلے ہوئے تانبے جیسا زقوم کا درخت ہے جو پیٹوں میں گرم پانی کی طرح کھولے گا ۔۔۔۔۔
قارئین کرام ۔۔۔ مسلمانوں کی زبان پر یوں تو دوزخ کا ذکر آتا ہی رہتا ہے ، مگر اس سے بچنے اور محفوظ رہنے کے افعال و اعمال سے اس لئے غافل ہیں کہ اس کے دل ہلا دینے والے عذاب اور ان مصیبتوں سے بے خبر ہیں جو دوزخیوں پر گزریں گی ۔۔
چنانچہ دوزخیوں کو دوزخ کے اندر کھانے پینے کے لئے یہ سب چیزیں ملیں گی جن کو سن کر ہی کلیجہ منہ کو آتا ہے ۔۔۔۔
( 1 ) ضریع ۔۔ یعنی آگ کے کانٹے ۔۔
جو ایلوے سے زیادہ کڑوے ، مردہ سے زیادہ بدبو دار ، اور آگ سے زیادہ گرم ہونگے ۔۔
( 2 ) غسلین ۔ یعنی زخموں کا دھوون ۔۔۔
( 3 ) زقوم ۔ یعنی سینڈھ ۔۔۔
جو مشہور کڑوا درخت ہے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ ۔ اگر زقوم کا ایک قطرہ بھی دنیا میں ٹپکا دیا جائے تو وہ یقینا تمام دنیا والوں کی غذائیں بگاڑ ڈالے ۔ اب بتاؤ اس کا کیا حال ہوگا جس کی خوراک ہی زقوم ہی ہوگی ۔۔۔۔
( 4 ) غساق ۔ یعنی سڑی ہوئی ٹھنڈی پیپ ۔۔۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ ۔ اگر غساق کا ایک ڈول دنیا میں ڈال دیا جائے تو تمام دنیا والے سڑ جائیں ۔۔۔
( 5 ) ماء كالمهل... یعنی تیل کی تلچھٹ جیسا پانی ۔ کیٹ ۔
یہ چہرہ کے قریب آتے ہی چہرے کو بھون ڈالے گا ۔۔۔
( 6 ) ماء صديد.... یعنی پیپ کا پانی ۔۔
جس کو دوزخی گھونٹ گھونٹ کر کے پئے گا اور اس کو گلے سے مشکل سے اتار سکے گا ۔۔
( 7 ) حميم..... یعنی کھولتا ہوا پانی ۔۔
جو دوزخیوں کے آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے گا ۔۔۔
( 8 ) طعام ذي غصة. .. یعنی گلے میں اٹکنے والا کھانا ۔۔۔
حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ : طعام ذي غصة : ایک کانٹا ہوگا جو گلے میں اٹک جائے گا ۔ نہ باہر نکلے گا ۔ نہ نیچے اترے گا ۔۔
قارئین کرام ۔۔ اگر ان کو بار بار پڑھا جائے اور اپنی بد اعمالیوں پر نظر کی جائے تو سخت سے سخت دل والا انسان بھی اپنی زندگی کو بہت آسانی سے پلٹ سکتا ہے ۔ اور اپنے نفس کو دوزخ کے حالات سمجھا کر نیکیوں کے راستے پر ڈال سکتا ہے ۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ۔۔
اللہ تعالٰی ہمیں دوزخ میں لے جانے والے اعمال سے اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اور جنت الفردوس میں لے جانے والے اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
وماعلینا إلا البلاغ
No comments:
Post a Comment