Thursday, 12 May 2016

چار راتوں کی اہمیت

🌺شعبان کی پندرہویں رات کی فضیلت 🌺  1۔۔۔۔۔حضرت علیؓ  سے روایت ہے کہ نبی کریمؐ  نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص چار راتوں میں عبادت کریگا الله تعالیٰ اس کو (بہتر  ) زندگی عطا کریگا جیسے الله چاہے (وہ راتیں  ) عیدین کی دو رات عاشورہ (دس محرم  ) کی رات اور پندرہویں شعبان کی رات (مشیخة ابی طاہر ابی الصفر ۔۔ص۔ 127  ) 2۔۔۔۔۔حضرت ابن کردوس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمؐ  نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص عید اور پندرہویں شعبان کی رات کو جاگے تو اسکا دل اس دن نہیں مریگا جس دن سب کے دل مرجاتے ہیں (مجمع ابن العربی ۔۔ص۔ 1047 . ح۔ 2252  )  3۔۔۔۔  حضرت ابو امامہ باہلیؓ  فرماتے ہیں کہ رسول الله ؐ نے فرمایا ان راتوں میں دعاء رد نہیں کی جاتی ہے ۔رجب کی پہلی رات ۔نصف شعبان کی رات ۔جمعہ کی رات ۔اور عیدین کی رات ( تاریخ ابن عساکر ۔۔ج۔ 10 . ص۔ 408 ) 4۔۔۔۔۔حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ  ۔۔( ۔المتوفی ۔ 74  ھجری ) سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعاء رد نہیں ہوتی ۔۔۔اور وہ جمعہ کی رات ۔رجب کی پہلی رات ۔شعبان کی پندرہویں رات ۔اور عیدین کی دونوں راتیں ہیں (مصنف عبدالرزاق ۔حدیث۔۔ 7927  )  5۔۔۔۔۔حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ (المتوفی ۔ 100 ھجری  ) فرماتے ہیں کہ تجھ پر چار راتوں میں عبادت کرنا لازم ہے کیونکہ الله تعالیٰ فراغت کے ساتھ ان رحمت نازل فرماتے ہیں ۔۔۔رجب کی پہلی رات ۔۔شعبان کی پندرہویں رات ۔۔عیدالفطر کی رات ۔۔عیدالضحیٰ کی رات ۔۔۔۔۔👈

No comments:

Post a Comment