Wednesday 12 October 2016

کرہی کے ہردلعزیز نیتا وسماجی کارکن جناب مہتاب عالم عرف لڈو صاحب

🌱کرہی کے ہردلعزیز نیتا وسماجی کارکن🌴

💐محترم جناب مہتاب عالم💐

🌷 عرف لڈو صاحب 🌷

ہزاروں سال نرگسں اپنی بے نوری پہ روتی ہے.
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا.

سیاسی نیتا ؤں کا نام جب آتا ہے تو ہمارا ذہن مثبت سوچ سے ہٹ کر منفی کی طرف چلا جاتا ہے. ایک سیاسی نیتا اکثر وعدہ کرتا ہےتو صرف وعدہ ہی رہتا ہے.

اور سیاسی نیتا ؤں کے تعلق سے یہ بات بہت عجیب نہیں. کہ عوام کے ساتھ جھوٹا وعدہ کرو اور غریبوں کا خون چوسو. وعدہ کرو اور اپنی کوٹھی بنگلہ بناؤ بینک بیلنس کرو. وعدہ کرو اور آپس میں لڑادو.

سیاسی نیتا ؤں کے نام کے ساتھ لومڑی کی مکاری اور بھیڑیئے کی طرح سے خون چوس لینا ان کے نس نس میں شامل ہے. عمومی طور پر سیاسی نیتا کچھ ایسے ہی خصلت کے مالک ہوتے ہیں. انسانیت کم حیوانیت زیادہ ہوتی ہے. کسی کے دکھ درد میں مگر مچھ کے آنسو ضرور بہاتے ہیں. لیکن دل میں لاکھوں زہریلے سانپ پنپتے ہیں. جب جہاں موقع ملا ڈس لیا.

ایک انسان ایک انسان کی تباہی کا ذریعہ بنتا ہے. لیکن ایک بد سیاسی نیتا پورے کے پورے گاؤں کو تباہ و برباد کر دیتا ہے آج یہی بدسیاسی نیتا ؤں نے ہمارے ملک ہندوستان کو اپنی عیاری سے کھوکھلا کر دیا ہے. گنگا جمنی تہذیب کا جنازہ نکال دیا ہے. عوام کے اندر اتنی منافرت پیدا کردی کہ ارباب دانش بھی اس منافرت کو ختم کرنے میں یاس و ہراس نظر آتے ہیں.

لیکن انہیں سیاسی نیتا ؤں میں کچھ ایسے شہباز قسم کے ہوتے ہیں. جن کی فہم بہت اعلی و ارفع ہوتی ہے. جن کی گھٹیوں میں خدمت خلق کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوتا ہے. ایسے لوگوں کی تعداد گرچہ آٹے میں نمک کے برابر ہے. لیکن ایسے خوددار خوش دل سے آج بھی دنیا خالی نہیں ہے.

ایسا شہباز بقول مولانا انظر صاحب کے نیتا کم سماجی کارکن زیادہ کرہی کے ہردلعزیز محترم جناب مہتاب عالم عرف لڈو صاحب ہیں.

واہ لڈو صاحب آپ کے خدمت خلق سے تمامی احباب بہت خوش ہیں اور آپ کے لئے دعا کرتے ہیں اور آپ کے لئے انشاءاللہ کبھی بھی یہ دنیا تنگ نہیں ہو سکتی ہے اور آپ کے کارنامے ہمیشہ زندہ رہیں گے.

اور آپ  خدمت خلق کے ذریعہ زبان حال سے یہ پیغام وے رہے ہیں.. ہم نے تو دل جلا کے سر عام رکھ دیا.. یقیناً آپ بہت بہت قابل مبارک باد ہیں اس بات پر کہ جب آپ کو احباب نے متوجہ کیا کہ اک غریب جوکہ اونچہرہ کے رہنے والے ہیں اور ہاسپٹل والوں نے ان کے علاج سے منھ موڑ لیا ہے ہر تدبیر بے سود ہوچکی ہے. تو آپ نے خدمت خلق کا بہترین نمونہ پیش کیا وہ غریب مجبور لاچار جو موت وزندگی کے درمیان آنسو بہا رہا ہے اور اس کے بے بسی کے آنسو بار بار آواز دے رہے تھے کہ کوئی تو مسیحا غم خوار آئے اور میرے دوا علاج کا انتظام کرے. اس کے رو رو کر آنسو خشک ہو گئے تھے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی تھیں مایوسیوں نے ہر طرف سے نا امید کر دیا تھا. ایسے میں اک امید کی کرن اس غریب کو نظر آتی ہے اور لڈو صاحب آپ پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کراتے ہیں. اس وقت اس غریب کے اہل خانہ سے منھ کیا کچھ دعا نکلی ہوگی اور مالک کائنات کتنا خوش ہوا ہوگا میرے بندے نے تیمارداری کا بہترین نمونہ پیش کیا. اللہ رب العزت آپ کی اس نیکی کو قبول فرمائے لڈو صاحب آپ نے یہ ثابت کر دیا کہ آپ غریبوں کے مسیحا ہیں اور نیتا کم سماجی کارکن زیادہ ہیں.

آپ کی سوچ بہت بلند ہے اور اگر آپ کی یہی قومی وملی ہمدردی رہی تو آنے والے دنوں میں انشاءاللہ مزید ترقیاں آپ کا انتظار کر رہی ہیں. احقر آپ کے حوصلے کو مزید بڑھانے کیلئے گروپ کے احباب کی طرف سے یہ شعر پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں.

شاہیں کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا

پر دم ہے اگر تو تو نہیں خطرہء افتاد

چونکہ ہماری زندگی کا بیشتر حصہ پردیس میں گزرا ہے اس لئے آپ سے ملاقات نہیں ہے. لیکن آپ کے سماجی کاموں  نے آپ سے ہم سب کو بہت قریب کر دیا ہے. اور سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ آپ ہمارے گاؤں کرہی کے ہیں اور آپ کے شاندار کارنامے آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دیں گے تاریخ کسی کے عمدہ کارناموں کو فراموش نہیں کرتی کہ ایسا خوش دل نیتا کرہی میں ایک وقت میں تھا جس نے غریبوں کے لئے یہ قدم اٹھایا تھا.

خدمت خلق دین کا ایک اہم جز ہے اس کا صلہ دنیا میں عزت ہے اور آخرت میں ابدالآباد والی جنت ہے.

دعا ہے اللہ رب العزت آپ کے خدمات کو بے حد قبول فرماکر اپنی شایانِ شان اجر عطا فرمائے
اور آپ کی عافیت کے ساتھ عمر درازی عطا فرمائے اور مزید ترقیاں آپ کے قدم چومیں تنزلی سے اللہ حفاظت فرمائے اور حاسدوں کے حسد سے فتین کے فتنوں سے اللہ حفاظت فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

احقر محمد شمیم بن عبد المتین کرہی

لکھنے میں جو کمی کوتاہی ہوگی معذرت خواہ ہوں

No comments:

Post a Comment