Monday, 14 March 2016

امت میں بلاء اور مصیبت کی پندرہ علامات

🌻امت میں بلاء اور مصیبت 🌻

🌺کی پندرہ علامات 🌺

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے کہ جب میری امت پندرہ قسم کی برائیوں کا ارتکاب کرے گی تو امت پر بلا و مصیبت آپڑینگی تو پوچھا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم وہ کیا کیا برائیاں ہیں؟

(1)جب مال غنیمت کو اپنے لئے دولت سمجھ لیا جائے گا.

(2) اور لوگوں کی امانت کو اپنے لئے غنیمت سمجھ لیا جائے گا.

اسی دو کے تعلق سے وضاحت پر میں اکتفا کروں گا

بخاری شریف میں مال غنیمت میں خیانت کی وعید کا ایک واقعہ تین مقامات پر ذکر کیا گیا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو خیبر کے موقع پر قبیلہ بنی ضبیب کے ایک شخص حضرت رفاعہ بن زید رضی اللہ عنہ نے ایک غلام بطور ھدیہ پیش فرمایا.
اور وہ غلام جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سواری کے کجاوہ اور سامان سفر وغیرہ کو ٹھیک کر تا تھا.

بخاری شریف 1/432 حدیث 2977 میں اس غلام کا نام کر کرہ بتلایا گیا ہے

اور بخاری شریف 2/608 حدیث 4077)
اور 2/992 حدیث 6451 میں اس اس غلام کا نام مِدعم بتلایا گیا ہے
اور پورا مفصل واقعہ 2/992 میں ہے جب خیبر سے فارغ ہو کر مدینہ منورہ کے لئے واپسی ہوئی. راستہ میں وادی القری نامی مقام پر قیام کیا گیا. وہاں پر یہ غلام آپ کا کجاوہ ٹھیک کر رہا تھا اچانک ایک غیبی تیر آکر لگا جس سے وہ فوراً ہلاک ہو گیا. تو اس کے لئے لوگوں کی زبان سے یہ جملہ نکلا ھنیئًا لہ الجنّہ اس کے لئے جنت مبارک ہو

تو اس پر آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہرگز ایسا نہیں اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے بیشک خیبر کے دن مال غنیمت تقسیم ہونے سے قبل. غنیمت میں سے جو چادر اس نے خفیہ طور پر اٹھا لی تھی وہ چادر جہنم کی آگ بن کر اس پر بھڑک رہی ہے.
کتنی عبرت کی بات ہے کہ صرف ایک چادر کی وجہ سے پیغمبر کے خادم غلام کو بھی جہنم میں جانا پڑے گا جب صحابی نے یہ سنا تو کسی نے چپل لاکر واپس کی اور کسی نے جوتے کا تسمہ لاکر واپس کر دیا. وغیرہ وغیرہ.

(2)امانت میں خیانت.
دوسری برائی امانت کو اپنے لئے مال غنیمت اور لوٹ کا مال سمجھ لینا.
جب امانت میں خیانت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا تو امت کی خیر نہیں. امت طرح طرح کی بلاء و مصیبت میں مبتلا ہو جائے گی.
بخاری شریف کی ایک روایت( جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے سچی محبت )کے تحت نقل کی جا چکی ہے کہ امانت میں خیانت کرنا منافق کی چار علامتوں میں سے ایک ہے.
چار علامتیں یہ ہیں.
(1)جب لوگوں سے بات کرے تو جھوٹ بولے.
(2)جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے.
(3)جب کسی قوم سے عہدو پیمان کرے تو غداری اور عہد شکنی کرے.
(4)جب کسی سے جھگڑا کرے تو گالی بکنے لگے.

اللہ تعالٰی نے قرآن مقدس میں ارشاد فرمایا ہے.
اِنّ اللہ یامرکم ان تؤدّوا الا مانات اِلی اَھلھا.
بیشک اللہ تعالٰی تم کو اس بات کا حکم کرتا ہے کہ تم حقداروں کی امانتیں ان کو پہنچا دو..

اللہ رب العزت ہم سب کو امانت دار بنائے آمین

ماخوذ انوار ھدایت

منجانب اتحاد و اتفاق گروپ

گروپ میں شمولیت کے لئے رابطہ کریں
جناب مجیب العارفین صاحب

00966577384013

نوٹ. احباب اپنا نام اور پتہ
کس پیشہ سے وابستہ ہیں
ضرور تحریر کریں 🌹🌹

No comments:

Post a Comment