📚حصول علم کے لئے مشقتیں 📚
حضرت امام برہان الاسلام زرنوجی علیہ الرحمہ تعلیم المتعلم میں حصول علم کے لئے مشقت اٹھانے کے بارے میں چند شعر ایسے نقل فرماتے ہیں جو آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں.
🍃تمنّیتَ ان تمسی فقیھاً منا ظراً 🍃
🍃بِغَیرِ عِناءٍ وَالجنون فنون 🍃
🍃اگر تمہاری خواہش ہے کہ تم بغیر تکلیف و مشقت اٹھائے ہوئے بہت بڑے فقیہ اور عالم بن جاؤ تو یہ ایک پاگل پن اور جنون ہے ایسا کبھی نہیں ہو سکتا. 🍃
🍂ولیسَ اکتسابُ المالِ دون مشقۃٍ 🍂
🍂تحمّلھا فا العِلم کیف یَکون 🍂
🍂اور مال و دولت کا حصول مشقت برداشت کئے بغیر نہیں ہو سکتا تو پھر علم جو اس سے بدر جہا بلند و بالا ہے اسکا حصول بغیر مشقت کے کیسے ہو سکتا ہے 🍂
🌾بقَدر الکدِّ تکتَسِبُ المعَالی 🌾
🌾وَمَن طلبَ العُلی سھراللّیَالی 🌾
🌾انسان اپنی کوشش و محنت کے بقدر بلند مقامات حاصل کر سکتا ہے اور جو شخص بلند مقامات پر فائز ہونا چاہتا ہے تو اس کا اولین فریضہ یہی ہوگا کہ راتوں کی نیند کو قربان کر دے 🌾
🌿تروم العِزّ ثمّ تنَام لَیلاً 🌿
🌿یغوصُ البحر من طلب اللا لی 🌿
🌿تم عزت و ترقی کی خواہش کرتے ہو اور پھر تمام رات چین کی نیند سوتے ہو. حالانکہ یہ بات طے شدہ ہے کہ جس کو موتیوں کی طلب ہوتی ہے اسے بحر سمندر میں غوطہ زنی کرنی پڑتی ہے 🌿
🌱عُلوّ الکعب با الھمَمِ العَوالِی 🌱
🌱وعزّ المرءِ فی سَھرِ الّلیالی ِ 🌱
🌱بلند عزائم اور بلند ارادوں کے ذریعہ سے ہی انسان مقام اور شان و شوکت کی بلندی کو پہونچ سکتا ہے اور راتوں کو جاگنا ہی انسان کی عزت و شرف کا باعث بن سکتا ہے 🌱
🍁وَمَن رام العُلا مِن غیر کَدٍّ 🍁
🍁اَضاعَ العُمر فی طلبِ المحالِ 🍁
🍁جو شخص بغیر مشقت و محنت کے بلند مقام حاصل کرنیکی فکر کرتا ہے تو وہ ایک محال کام کی تلاش میں اپنی عمر عزیز کو ضائع کرتا ہے. کیونکہ بغیر مشقت و محنت کے دنیا میں کوئی انسان کامیاب نہیں ہو سکتا 🍁
اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تمامی احباب کو مزید علم دین حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
🍀ماخوذ انوار ھدایت 🍀
مولانا مفتی شبیر احمد صاحب
🌷منجانب اتحاد و اتفاق گروپ 🌷
گروپ میں شمولیت کے
لئے رابطہ کریں
جناب مجیب العارفین صاحب
00966577384013
🌹نوٹ. احباب اپنا نام اور پتہ
کس پیشہ سے وابستہ ہیں
ضرور تحریر کریں 🌹🌹
No comments:
Post a Comment