Monday, 15 August 2016

ضبط.. ضرب کلیم

🌺ضبط 🌺

🌱طریق اہل دنیا ہے
گلہ شکوہ زمانے کا 🌱

🌱 نہیں ہے زخم کھا کر
آہ کرنا شان درویشی 🌱

🍃یہ نکتہ پیر دانا نے
مجھے خلوت میں سمجھایا 🍃

🍃کی ہے ضبط فغاں شیری
روباہی و میشی 🍃

💐مطلب 💐جو لوگ دنیا دار ہیں ان کا طریقہ یہ ہے کہ وہ زمانے کا شکوہ شکایت کرتے رہتے ہیں.
لیکن جو درویش لوگ ہیں. وہ زمانے کے زخم کھا کر بھی آہ نہیں کرتے. اور اسے خدا کی رضا سمجھتے ہوئے اسے برداشت کرتے ہیں.
مجھے ایک دانشمند بزرگ نے تنہائی میں یہ باریک بات سمجھائی کہ مصیبت کے وقت فریاد کو ضبط کر لینا اور مصیبت پر آہ و فریاد نہ کرنا شیروں کی خصلت ہے.
اور ایسے موقع پر آہ و فریاد کرنا اور مصیبت کو برداشت نہ کرنا. لومڑی اور بھیڑ کی طرح کی مکاری اور بزدلی ہے..

🌴ماخوذ ضرب کلیم 🌴

احقر محمد شمیم

2 comments:

  1. ماشاءاللہ میں یہاں روباہی و میشی کا محض مطلب تلاش کرنے آیا تھا آپ نے تو تشریح بھی بتا دی

    ReplyDelete