Monday 15 August 2016

تبلیغی جماعت اصلاحی طریقوں کی جامع ہے قسط نمبر 6

☘تبلیغی جماعت اصلاحی☘

🌷طریقوں کی جامع ہے 🌷

📝قسط نمبر 6📚

مقصد تبلیغ

بس تبلیغ والوں کا حاصل یہ ہے کہ لوگوں کے اندر دین کا جذبہ اور دینی امنگ پیدا کر دی جائے. اب اس امنگ سے آدمی دین کی جس لائن میں بھی کام لینا چاہے لے سکتا ہے.
نیز دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ جب کسی چیز کی امنگ پیدا ہو جاتی ہے. تو آدمی خود ہی اس امنگ کو صحیح طریقے سے پورا کرنے کی جدوجہد اور سعی کرتا ہے.
اگر آپ کے اندر صحیح امنگ پیدا ہو گئی ہے اور آپ کو مسائل کی طلب ہے تو علماء سے ملیے. مدرسے میں جائیے اور مسائل معلوم کیجئے. باقی کام میں نہ لگنا. اور اعتراضات کا کرنا یہ حیلہ کرنے والوں کا کام ہے.
جیسا کہ میں نے کہا ہر جماعت کا ایک نصب العین اور طریقہ کار ہوتا ہے. آپ کا اس پر دوسری چیزوں کا لادنا کہ فلاں چیز کو بھی اس میں شامل کر لی جئے. کسی طرح مناسب نہ ہوگا. جب اس جماعت نے اپنا ایک موضوع متعین کر لیا تو آپ کو چاہئے کہ آپ اسے اس پر کار بند رہنے دیں.
بہرحال تبلیغ سے نفع.. اظہر من الشمس.. ہے کہ لاکھوں انسانوں کے دلوں میں دین کی امنگ اور طلب پیدا ہوئی اور اسی امنگ اور طلب کی وجہ سے کتنی بدعات ختم ہوئیں.
ورنہ لاکھوں آدمیوں کا محض اللہ اور اللہ کے دین کی خاطر اپنا پیسہ خرچ کر کے سفر کرنا. اپنا کھانا. اپنا پینا. پہلے یہ جذبہ کہاں تھا. تو اس سے جو نفع پہنچا اس کو تو آپ بیان نہ کریں. اور جو ان کا منصوبہ نہیں اس کو آپ اعتراض کی بنیاد بنائیں. یہ تو کوئی مناسب بات نہ ہوگی.

🍃ماخوذ خطبات حکیم الاسلام جلد چہارم 🍃

🌱احقر محمد شمیم
مدرسہ دارالعلوم حسینیہ
بوریولی ممبئی 🌺

جاری

No comments:

Post a Comment