Sunday, 12 June 2016

زکوٰۃ کی اغلاط

⚫بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ⚫

            ❌زکوٰۃ کی اغلاط ❌

❌  1⃣  بعض عوام کا یہ خیال ہے کہ جو زیور   سونے  چاندی  پہنا جاتا ہے اس میں زکوٰۃ نہیں ہے  ،
جان لینا چاہئے کہ رکھا ہوا  ،  زیور اور استعمال میں آنے والا زیور سب برابر ہیں  ،  سب میں زکوٰۃ ہے

❌  2⃣  اکثر لوگ یہ سمجھا کرتے ہیں کہ جب ہم نے زکوۃ ادا کردی ہے  ،  اب کوئی حق ہمارے ذمہ نہیں رہا  ،
پھر ان کی سخت دلی کی یہ حالت ہوتی ہے کہ کوئی غریب محتاج کیسا ہی بھوکا مرتا ہو اور ان کے پاس ہزاروں روپے بھرا پڑا ہو مگر انکو ان پر رحم نہیں آتا
نہ ان کو ایک پیسہ دیتے ہیں اور اپنے خیال میں بڑے بےفکر بیٹھے ہیں کہ ہم تو زکوٰۃ ادا کر ہی چکے
یہ خیال نہایت غلط ہے  ،

❌  3⃣  بعض لوگ زکوٰۃ نہ دینے کا یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ    ہمارا مال حلال نہیں ہے اور حرام مال میں زکوٰۃ ہی نہیں ہے

یہ مسئلہ کہ حرام مال میں زکوٰۃ نہیں علی الاطلاق غلط ہے  ،
حرام مال جب اپنے مال میں مل گیا وہ ملک میں داخل ہو گیا  گو ملک  خبیث ہی ہو  ، 
اور وجوب زکوٰۃ کے لئے ملک ہونا شرط ہے طیب ہونا شرط نہیں ہے ،
البتہ طیب ہونا مقبولیت کی شرط ہے  ، سو  زکوٰۃ واجب ہوگی  ، گو   مقبول نہیں ہوگی  ،
رہا یہ کہ جب قبول ہی نہ ہوگی تو پھر دینے سے کیا فائدہ ؟  
جواب یہ ہے کہ نہ دینے سے جو عذاب ہوتا اس سے محفوظ رہے گا  ، اور قبول نہ ہونے کی وجہ سے عذاب نہیں ہوتا  ، بلکہ ثواب سے محرومی رہتی ہے  ،

❌  4⃣  بعضے لوگ زکوٰۃ میں ایسی چیز دیتے ہیں  جو ردی  اور ناکارہ ہو   مثلاً  اپنے نوکروں کو زکوٰۃ اس خیال سے دیتے ہیں کہ یہ ہم سے دب کر رہیں گے اور کام خوب کریں گے
بلکہ بعض تو زبان سے بھی جتلا نے لگتے ہیں کہ  ،  نمک حرام تجھ کو اتنی تنخواہ دیتے ہیں اور زکوٰۃ سے بھی تیرا خیال رکھتے ہیں مگر تو ایسا احسان فراموش   وغیرہ وغیرہ
یہ زکوٰۃ ذمہ سے ساقط ہوجاتی ہے
لیکن قبول نہیں ہوتی  ،

5⃣  ❌  بعضے لوگ زکوٰۃ کی نیت سے مال الگ رکھ دیتے ہیں  ،  مگر اگر وہ مال ضائع ہو جائے تو زکوٰۃ ذمہ سے اتر جانا خیال کر بیٹھتے ہیں  ،
یہ غلط ہے

صحیح یہ ہے کہ اگر زکوٰۃ کی نیت سے مال نکال رکھا ہو  اور وہ ضائع ہو جائے تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی  ،

❌  6⃣  بعض لوگ  اپنی زکوٰۃ  مدارس میں دیتے ہیں اور مہتمم کو اطلاع نہیں کرتے اور وہ اس کو تعمیر یا فرش یا تنخواہ مدرسین یا خرید کتب میں صرف کردیتے ہیں
ان سب صورتوں میں زکوٰۃ سر پر رہتی ہے   ادا نہیں ہوتی

❌  7⃣  بعضے زکوٰۃ دیتے ہیں  مگر حساب سے نہیں دیتے  جو کچھ جی چاہا دیدی  ،  یہ بھی نہ دینے میں داخل ہے  ،

❌  8⃣  بعض لوگ بعض اموال کی زکوٰۃ دیتے ہیں اور بعض اموال کی زکوٰۃ نہیں دیتے  ،  یہ بھی بڑی غلطی ہے

❌  9⃣  بعض آدمی زکوٰۃ نکال کر اس کے مصرف شرعی میں صرف نہیں کرتے
مثلاً   بعضے اپنے پیروں کو دیتے ہیں   گو  وہ صاحب نصاب ہوں  ،  بعض مساجد کے ائمہ و موذنین کو ان کے تنخواہ کے حساب میں دیتے ہیں ،  بعض مردہ کے کفن میں خرچ کردیتے ہیں  ،
ان سب صورتوں میں زکوٰۃ سر پر رہتی ہے  ، ادا نہیں ہوتی  ،

اغلاط العوام   صفحہ   122 

            🌴العلماء ورثہ الانبیاء 🌴

9⃣9⃣7⃣2⃣8⃣3⃣1⃣7⃣4⃣0⃣

No comments:

Post a Comment